
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کا ہمیشہ معاہدے توڑنے کا ریکارڈ رہا ہے، ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتکاری اور فوجی دونوں ذرائع استعمال کرے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’مارو اور بھاگ جاؤ‘ کا زمانہ اب بدل چکا ہے، ایران اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا
انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم تحفظ اور بحران کی بنیادی وجہ صیہونی حکومت کی پالیسیاں ہیں۔
روسی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ دورہ معمول کی مشاورت کا حصہ تھا، روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں جوہری مذاکرات شامل نہیں تھے۔







