
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلےمیچ میں بیٹنگ کی، اب بھی بڑا ٹوٹل کرنےکی کوشش کریں گے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
قومی ٹیم میں آج فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا







