
پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیاجائے گا۔
اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکےہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہو چکے تھے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ارکان کی نامزدگی جلد کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔







