تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائیاں کی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے

جواب دیں

Back to top button