
معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار بہت اہم ہے: گورنر پنجاب
لاہور، 7 اکتوبر: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی ، نائب صدر چودھری خادم حسین ، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور سابق عہدیداران پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون، مسلسل مشاورت اور مشترکہ کاوشوں سے معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہے۔گورنر پنجاب نے لاہور چیمبر کی نئی قیادت، سابق صدور اور سینئر رہنماو¿ں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ لاہور کی کاروباری برادری پاکستان کی معاشی ترقی میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ حکومت اور نجی شعبہ اگر باہمی اعتماد، مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں تو صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو¿س کاروباری برادری کے ساتھ رابطے اور تعاون کیلئے ہمیشہ دستیاب ہے۔ کاروباری برادری کی تجاویز اور مسائل متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔نہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی ملکی معاشی استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے۔ صنعت اور زراعت کو مضبوط بنا کر نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ برآمدات اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا نومنتخب قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر حکومت کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعاون جاری رکھتے ہوئے صنعت، تجارت اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
علی حسام اصغر نے کہا کہ لاہور چیمبر کی قیادت کی ترجیحات میں صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کا فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانا شامل ہے۔ لاہور چیمبر سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی نے گورنر پنجاب کو سگیاں، محمود بوٹی اور کاہنہ کاچھا سمیت صنعتی علاقوں کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ صنعتی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کمرشلائزیشن اور کنورژن چارجز کے معاملات پر کاروباری برادری سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے سگیاں میں صنعتی اراضی کے کمرشلائزیشن ریٹس پر بھی نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔نائب صدر لاہور چیمبر چوہدری خادم حسین نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے کاروباری برادری کو سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔چوہدری خادم حسین نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر ملکی معیشت، روزگار اور برآمدات میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں، اس لیے حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط اور مسلسل رابطہ معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔
گورنر پنجاب نے لاہور چیمبر کی نئی قیادت اور سینئر رہنماو¿ں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت اور تجربہ کار صنعتکار و تاجر مل کر کاروباری برادری، صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وفد کے دیگر اراکین میں ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عاطف امین، علی رضا، شیخ محمد ابراہیم، محمد یاسین، شہاب بشارت، عامرعطا باری، سید یوسف جمیل، طارق محمود، حماد مقصود، محمد علی، عظیم افتخار، زمان نصیب، عدیل بابر خان، عمر چوہدری، شہزاد محمود، چوہدری ذوالفقار، محمد اعجاز غوری، مردان علی زیدی، شاہ بہرام، نوید ایوب، میاں مقبول صدیقی، عظمت شاہ، طاہر منظور چوہدری، ساحر مشتاق اور سید عظمت علی، سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن، سابق سینئر نائب صدر ناصر حمیدخان، سابق نائب صدور حارث عتیق اور شاہد نذیر کے علاوہ میاں سہیل نثار، خواجہ شاہ زیب اکرم، امجد علی چوہدری، پیر ناظم حسین شاہ، عامر سعید میاں، علی عمران، احسن شاہد، احتشام الحق اور زین الٰہی شامل تھے۔
منسلک تصویر کا کیپشن :
صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی، نائب صدر چودھری خادم حسین، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور سابق عہدیداران کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ گروپ فوٹو





