
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، میلہ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک سجے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 مسلسل دوسری بار آٹھ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل اور فرنچائزز کی مشاورت کے بعد ونڈو فائنل کردی گئی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا۔
اجلاس میں تمام آٹھ فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن متعارف کرایا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 فائنل میں قذافی سٹیڈیم میں 32 ہزار 461 تماشائیوں کی ریکارڈ شرکت۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 نے دنیا کو لیگ کی صلاحیت دکھائی، محسن نقوی، چیئرمین پی سی بی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں سنسنی خیز لمحات اور ریکارڈ کراؤڈ دیکھنے کو ملا، محسن نقوی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 نے براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈ قائم کیے، محسن نقوی۔
ایک اور شاندار ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں، محسن نقوی۔
2027 میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم ہے، سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان صرف پہلا قدم ہے، سلمان نصیر۔
آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں گی، سلمان نصیر۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں شائقین ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے منتظر ہیں، سلمان نصیر۔
نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، سلمان نصیر۔
پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پشاور زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمن کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پشاور زلمی نے نو سال بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز کا اعلان آئندہ کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے پلیئر آکشن کا اعلان بھی آئندہ کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ کی تفصیلات بعد میں جاری ہوں گی۔







