
سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل کی پی سی بی کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آمد
عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عزم کو سراہا۔
عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ترقیاتی کاموں اور ہائی پرفارمنس پروگرامز کا جائزہ۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کی عامر سہیل کو انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 پروگرامز پر بریفنگ۔
عامر سہیل کو ایتھلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے جدید نظام پر بریفنگ۔
سابق کپتان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید سہولیات اور زیر تعمیر بائیو مکینکس لیب کا جائزہ۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مطلوبہ سہولیات اب دستیاب ہیں، عامر سہیل۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ترقی اور جدید سہولیات پر سرمایہ کاری خوش آئند ہے، عامر سہیل۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ کی بہتری کے لیے وسائل کی فراہمی قابل تحسین ہے، عامر سہیل۔
کرکٹ کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی قیادت کا ہونا حوصلہ افزا ہے، عامر سہیل۔
بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری کے نتائج کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی نظر آنے چاہئیں، عامر سہیل۔
کھلاڑیوں کی تربیت پر مامور افراد کا اپنے شعبوں میں مہارت رکھنا ضروری ہے، عامر سہیل۔
بائیو مکینکس لیب کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ہوگی، عامر سہیل۔
نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مرتب کردہ پروگرامز حوصلہ افزا ہیں، عامر سہیل۔
پاکستان کرکٹ کی مضبوط بنیاد کے لیے کلب اور سکول کرکٹ پر مسلسل توجہ ضروری ہے، عامر سہیل۔
پی سی بی کی جانب سے سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز مثبت قدم ہے، عامر سہیل۔
نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے سکولوں میں سال بھر کرکٹ سرگرمیاں ضروری ہیں، عامر سہیل۔







