
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے۔
محسن نقوی نے کہا انگلینڈ میں جو کچھ کیا، ضروری تھا، پرفارمنس کےعلاوہ دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا جو لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، کرکٹ انہیں کے آنے سے تباہ ہوئی، لوگوں کی تنقید پر نہیں جاؤں گا، تنقید کرنے والے کبھی کہتے ہیں کہ اس کو نکال دو، کبھی کہتے ہیں اسے کیو ں کھلایا، تنقید سے نہ گھبرایا ہوں ناگھبراتاہوں، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا۔
محسن نقوی نےکہا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری پرفارمینس بہت خراب ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، ان کی تذلیل برداش نہیں کریں گے۔






