تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سےنئے صوبے بھی بن جائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا، آزادکشمیر میں انتخابات پرامن اورشفاف ہوئے۔

صوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی دو تہائی اکثریت سےنئے صوبے بھی بن جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو تھا

جواب دیں

Back to top button