تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کی قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کر لی ۔

رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سوشل میڈیا کا بے قابو استعمال بچوں کو سائبربلنگ، آن لائن جنسی استحصال، نا مناسب مواد ، ذہنی دباؤ اور دیگر سنگین خطرات سے دو چار کر رہا ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موثر قانونی پابندی عائد کی جائے ۔ دنیا کے متعدد ممالک جن میں امریکہ ، فرانس ، آسٹریلیا اور چین کی مختلف ریاستیں شامل ہیں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین بنا چکے ہیں ۔ بین الا قوامی رجحانات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے محفوظ بھی مستقبل کے لیے موثر قانون سازی ناگزیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button