
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بشکیک میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی، ایس سی او سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کے لیے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا، ایس سی او سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ نے چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی شریک تھے۔
پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کے دوران تنظیم کی ترجیحات آگے بڑھانے کےلیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔







