
نیپال میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 162 ہوگئیں جبکہ 570 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
نیپال کے ضلع راسووا میں گزشتہ روز اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے جب کہ 579 سیاح لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نیپال کے سیاحتی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 400 سے زائد غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں 142بھارتی، 54 امریکی، 34 آسٹریلوی، 33 برطانوی، 24کینیڈین،17 ملائیشین اور 53 یوکرینی شہری شامل ہیں
اس کے علاوہ جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، پرتگال اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے علاقے گیرونگ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد 558 افراد لاپتا ہیں جن میں 260 غیرملکی شہری شامل ہیں جب کہ حادثات میں 3 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔







