تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

ورلڈ تا ئیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ: چار کیٹیگریز کے فائنل مکمل

نیوز

 

 

ٹریٹ 8واں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے تیسرے روز سینئر کوروگی کے مزید چار کیٹگریز کے فائنل مکمل، خواتین میں تھائی لینڈ اور کوریا نے جبکہ مردوں میں ایران اور ازبکستان نے گولڈ میڈل جیت لیے۔

 

 

 

جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں ٹریٹ کے تعاون سے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔خواتین مقابلوں کی 53 کلوگرام کلاس میں تھائی لینڈ کی چٹیکان نے گولڈ اور ایران کی ناچافی شپارک نے سلور جیتا۔ 67 کلو گرام کلاس میں کوریا کی ہانگ یو رم نے گولڈ اور ازبکستان کی سوبرجنوا نے سلور میڈل جیتا۔ مردوں کی 63 کلو گرام کلاس میں ایران کے مہدی جاجی نے گولڈ، کوریا کے جنگ وو نے سلور میڈل جیتا. 80 کلو گرام کلاس میں ازبکستان کے جاسر بیک نے گولڈ اور جارڈن کے صالح نے سلور میڈل جیتا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ کرنل وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے ہمارے کھلاڑیوں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ ایشین گیمز سے پہلے قومی کھلاڑیوں کو اچھی تیاری ملی ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ ایشیا ریجن کے مقابلے جمعرات کو بھی جاری رہیں گے.

جواب دیں

Back to top button