تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم ملاقات

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم ملاقات

لاہور: پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پاکستان ریسٹورینٹس یونٹی ایسوسی ایشن و چیئرمین اے آر کیو گروپ عامر رفیق قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور گلوبل انویسٹمنٹ گیٹ وے آف پنجاب کے سی ای او عمران خاور صدیقی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہاسپیٹیلٹی، سیاحت، رئیل اسٹیٹ، فوڈ اینڈ بیوریج، سروسز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط اور نجی شعبے کے مؤثر کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔
عامر رفیق قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار بنانے کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے عمران خاور صدیقی کی سرمایہ کاروں کو پنجاب سے جوڑنے اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاسپیٹیلٹی، سیاحت، رئیل اسٹیٹ، فوڈ اینڈ بیوریج، سروسز اور دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع امکانات رکھتا ہے۔
عامر رفیق قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان آنے والے سنجیدہ عالمی سرمایہ کاروں کا بھرپور خیرمقدم ہونا چاہیے اور انہیں متعلقہ کاروباری حلقوں، اداروں اور دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

Back to top button