
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر)
پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔
سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔
انگلینڈ، پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گا۔ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ شامل ہوں گے۔ ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔
پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔







