تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت آئندہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مکمل اختیار حاصل ہوگا، جبکہ حکومت کا براہِ راست کردار محدود ہو جائے گا۔

 

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اوگرا ہر رات موٹر اسپرٹ (پیٹرول)، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گی، جو رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

 

اگر یہ نظام منظور ہو جاتا ہے تو عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے مطابق تقریباً روزانہ نئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button