تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

موساد سے رابطوں کا الزام، احمدی نژاد نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے موساد سے رابطوں کے الزام پر مبنی امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مسترد کر دی۔

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے سابق ایرانی صدر کو تعاون پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور وہ نظر بند ہیں۔

احمدی نژاد نے ان الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں احمدی نژاد کے دفتر نے امریکی اخبار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور ایران میں اندرونی اختلافات کو ہوا دینے کے لیے من گھڑت خبریں شائع کر رہا ہے۔

احمدی نژاد کے دفتر نے اس دعوے کی بھی تردید کی ہے کہ سابق صدر کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اور کہا ہے کہ یہ الزام اخبار کے بے بنیاد دعوؤں کو تقویت دینے کے لیے گھڑا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم دی نیویارک ٹائمز کی جانب سے پیش کیے گئے الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ تمام الزامات مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ دی نیویارک ٹائمز نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ موساد نے حالیہ برسوں کے دوران احمدی نژاد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی اور انہیں ایران کی قیادت کے لیے ایک ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

جواب دیں

Back to top button