تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پاکستان کو شام، لیبیا اور عراق نہیں بننے دیں گے: حنیف عباسی

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہید اور غازی کا کوئی مقابلہ نہیں، میں دشمن کی سازش کو سمجھتا ہوں، دشمن چاہتا ہے کہ اپنی پراکسی سے افرا تفری پیدا کرے۔

حنیف عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی سالمیت سب سے مقدم ہے، معلوم نہیں مولانا فضل الرحمٰن کو کس بات کا غصہ آیا، ہم نے ایل ایف او پر ان کے ساتھ دستخط کیے

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، شہداء کی قربانیاں قوم کی امانت ہیں، ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے خون کی ہمارے پاس کوئی قیمت نہیں ہے، ہم پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیرِ ریلوے نے مولانا فضل الرحمٰن سے مخاطب ہو کر کہا کہ پاکستان پر دشمن ہر طرف سے حملہ آور ہے، ہمیں بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہونے کی مذمت کرنی چاہیے، مولانا صاحب آپ نے آج قوم کا دل دکھا دیا، میں نے جیل کی تاریکی میں بھی پاکستان کے خلاف نہیں سوچا

جواب دیں

Back to top button