
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جارحیت کےجواب میں کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں کنٹرول ٹاور اور گولہ بارود کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا اور ایک امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل داغے ہیں
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جارحیت کے جواب میں دفاعی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔







