
ایران کے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد مقدس روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت رات کربلا لائی گئی۔ گورنر آفس کے مطابق 70 لاکھ سوگواران نے شرکت کی۔
جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباس ؓ اور امام حسین ؓ کے روضوں میں لے جایا گیا۔ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
کربلا سے پہلے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت نجف اشرف لائی گئی تھی جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ روضے اور اطراف جمع افراد کی تعداد 38 لاکھ بتائی گئی۔
پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی






