تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے تہران میں تعزیتی اجتماع میں شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تعزیت کی اور شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی

فیلڈ مارشل کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل نے شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ایران کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے کئی دہائیوں بصیرت، حکمت اور دور اندیشی سے ایرانی قوم کی رہنمائی کی

جواب دیں

Back to top button