
ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر شدید حملے کیے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات بھی نشانہ بنیں۔
ایرانی پاس دارانِ انقلاب نے دعویٰ کیاہے کہ نئے حملے میں میزائل 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور ان حملوں میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ چند افراد زخمی ہوئے







