تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ٹرمپ نے ایران پر حملہ ایپسٹن اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا، نصف امریکیوں کا دعویٰ

نصف امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر حملہ ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا،81فیصد ڈیمو کریٹس، 52 فیصد آزاد ووٹرز اور 26 فیصد ریپبلکن اس خیال سے متفق ہیں ۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں دیواروں پر لگے پوسٹرز میں ایران جنگ کو آپریشن ایپسٹین فیوری قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ٹرمپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا،وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایران پر 28فروری کے حملے سے چند روز قبل امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ سے متعلق جیفری ایپسٹین فائلز کے 50 سے زائد صفحات حذف کر دیے تھے، جن میں ایک متاثرہ خاتون کے سنگین الزامات بھی شامل تھے۔یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا ایران پر حملہ محض اتفاق تھا یا ایک سوچا سمجھا اقدام؟یہ خیال ابتدا میں سازشی نظریہ سمجھا گیا، تاہم اب یہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں حلقوں میں زیر بحث ہے

جواب دیں

Back to top button