تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کی ” موزیک دفاع ” حکمتِ عملی کیا ہے؟

ایران کی دفاعی حکمتِ عملی کو ’موزیک دفاع‘ کہا جاتا ہے جسے ایرانی عسکری شخصیت محمد علی جعفری نے تیار کیا تھا، اس نظریے کے تحت فوجی طاقت کو مرکزی کمان کے بجائے مختلف علاقائی یونٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس نظام میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی)، بسیج فورس، باقاعدہ فوجی یونٹس، میزائل اور بحری دستے سب غیر مرکزی مگر دفاعی نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے ہیں۔

آئی آر جی سی کو 31 صوبائی کمانڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر صوبہ اپنی سطح پر انٹیلی جنس، اسلحہ اور کمانڈ کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر مرکزی قیادت یا رابطہ نظام متاثر بھی ہو جائے تو مقامی یونٹس خود کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عسکری ماہر ڈاکٹر مائیکل کونال کا ایرانی عسکری ڈھانچے سے متعلق کہنا ہے کہ اس ڈھانچے کا مقصد ایران کے دفاعی نظام کو اس حد تک پھیلا دینا ہے کہ اسے مکمل طور پر ناکارہ بنانا انتہائی مشکل ہو جائے

جواب دیں

Back to top button