
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی سمیت اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے قتل سے ایرانی حکومت کو دھچکا نہیں لگا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اعلیٰ حکام کا قتل ایران کی حکومت کے لیے کسی دھچکے کا باعث نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ امریکیوں اور اسرائیلیوں نے اب تک یہ بات کیوں نہیں سمجھی کہ ایران ایک مضبوط سیاسی ڈھانچے کا حامل ہے، جس میں مستحکم سیاسی، معاشی اور سماجی ادارے موجود ہیں
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ کسی ایک فرد کی موجودگی یا عدم موجودگی اس ڈھانچے کو متاثر نہیں کرتی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقیناً افراد بااثر ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنا کردار ادا کرتا ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ ایران کا سیاسی نظام ایک نہایت مضبوط ڈھانچہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو شہید کر دیا تھا







