
لاہور()برجر پینٹس کے زیر اہتمام بحریہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 18ویں کرکٹ چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے ملازمین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں سی ای او برجر پینٹس ظفر قدوائی، سی ایف او نعمان افضل، ایچ آر ہیڈ سعدیہ اورنگزیب اور ہیڈ آف سیکورٹی خالد حسین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سی ای او برجر پینٹس ظفر قدوائی نے کہا کہ ہر سال یہ ایونٹ کروانا ہماری پرانی روایت ہے۔ اس طرح کے ایونٹس سے ملازمین کی ذہنی و جسمانی صحت مضبوط ہوتی ہے او ر وہ ساراسال جوش و جزبہ سے کام کرتے ہیں۔اس سے قبل ہم ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کرواتے تھے لیکن گزشتہ دو سال سے ہم تمام شعبہ جات سے ملازمین لیکر اپنی پڑڈکٹس کے نام پر کرکٹ ٹیمیں بناتے ہیں اور پھر انکے درمیان کرکٹ میچز کروائے جاتے۔ہم اپنی اس سرگرمی کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر دیگر عہداروں کا کہنا تھا کہ کر کٹ کا کھیل اسی ٹیم ورک، اعتماد اور اشتراک عمل کی عکاسی کرتا ہے جو کام کی جگہ پر کامیابی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے روز مرہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر ایک جگہ اکٹھا ہونے پر تمام ملازمین کو سراہا۔اس دن کا اختتام انتہائی خوشگوارہا،جس میں برجر پینٹس کے اندر موجود یگانگت اور مضبوط ثقافت کا جشن منایا گیا۔





