
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا اور واقعے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ حملہ بدترین بربریت کی مثال ہے اور فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی سازش تھی جو ناکام رہی۔ شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کے لیے 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا جبکہ شدید زخمیوں کے لیے 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس کے گھر بھی جا کر ان کی بہادری کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔







