
اٹھارہ ہزاری، ضلع جھنگ میں پولیس عوام کی محافظ نہیں رہی بلکہ عوام کی جانی دشمن بن گئی ہے۔
معمولی تکرار پر ہیڈ تریموں کے قریب سڑک پر طالب علم شاہ زیب ریاض پر تشدد کیا گیا،
پھر زبردستی قریبی چوکی لے جا کر بال نوچے گئے، جسم پر زخم لگائے گئے اور بدترین تشدد کیا گیا۔
لواحقین کے پہنچنے پر چھوڑ دیا گیا۔ نہ ایف آئی آر، نہ پرچہ، نہ کوئی درخواست دی گئی ۔
اگر ایک طالب علم کے ساتھ یہ سلوک ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟
یہ قانون کی عملداری نہیں بلکہ یہ تو کھلا ظلم ہے اور زیادتی ہے ۔
محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں اور آئی جی پنجاب کو حکم دیں۔
اور ذمہ دار اہلکاروں کو ایسی سخت سزا دی جائے جو مثال بنے۔







