تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کی جانب بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، اب ایران کو سمجھوتا کرنا ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب بحری بیڑہ روانہ کردیا ہے، اب ایران کو چاہیے کہ سمجھوتے کی جانب بڑھے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہماری انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ تہران میں موجود قیادت اس نازک وقت میں مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ ہم نے ایران کی جانب ایک بڑا بحری بیڑہ روانہ کیا ہے جو وینزویلا میں استعمال ہونے والی فوجی قوت سے بھی بڑا ہے۔

امریکی اہلکاروں کے مطابق امریکی حملہ آور فورس طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس-ابراہم لنکن کے زیر اثر مشرق وسطیٰ روانہ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button