
لاہور : محمدا خلاق اسلم
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ 28 جنوری بروز بدھ کو لاہور پہنچے گا پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ
پاکستان کی تصدیق کردی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشمتل ٹی ٹونٹی سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔







