تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

زندہ دلان لاہور بسنت فیسٹیول منانے کے لئے تیار , پنجاب حکومت نے ایس او پیز جاری کر دی

لاہور ٟ محمد اخلاق اسلم ٞدل ہوا بو کاٹا ، زندہ دلان لاہور نے 6سے8فروری تک بسنت کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ جہاں رجسٹرڈ دکاندار ڈور اور پتنگ کی دکانیں کھولنے کی تیاریوں میں ہیں وہیں اندروں شہر سیمت لاہور کی چھت پر فیملی اور کمرشل بسنت نائٹ کا جشن منانے کےلئے چھت بک کرنے کا کام بھی تیز ہوگیا ۔اس حوالے سے جہان پاکستان کو منلے والی معلومات کے مطابق اندرون شہر میں ایک عام سی چھت کا ریٹ 50,000 سے شروع ہو کر ایک لاکھ جبکہ گوالمنڈی میں دس مرلہ کی چھت 60 سے 70 ہزار یومیہ پر دستیاب ہے۔ اسطرح کمرشل سطع پر شہر میں واقع کارباری مقامات ی چھت کے حصول کےلئے سپانسر ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور اپنی من مانی جگہ کے حصول کےلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ اس وقت مال روڈ پر واقع شہر کا سب سے اہم کارباری مرکز ٟ فور سٹا ر ہوٹل ٞ بھی بک ہو چکا ہے جس میں ابرار الحق سمیت دیگر شوبز سٹار تین روز بسنت جشن کے دوران اپنی فن کا جادو جگائیں گے ۔یاہں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے سیف بسنت منانے کےلئے 10لاکھ موٹرسائیکلوں کو ڈورسے بچنے کیلئے وائر مفت فراہم ۔ بسنت سے پہلے پتنگ بازی پر621مقدمات درج ہوئے۔ ڈور اورپتنگ کے سائز کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی۔35انچ سے بڑی پتنگ کی اجازت نہیں ہوگی، 40انچ سے بڑے گڈے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ بسنت سے پہلے پتنگ بازی پر20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔شہر میں100کے قریب ٹریفک پولیس کے کیمپس لگائے جائیں گے ۔ بسنت کے دوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائےگی۔24روٹس پر 500بسیں اوررکشے مفت چلائے جائیں گے ۔ بسنت کے دوران2کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے۔ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کی مددسے مانیٹرنگ کی جائےگی۔عوام کیلئے بسنت کو خوبصورت طریقے سےترتیب دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button