
کراچی کے علاقے گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور سندھ رینجرز نے دو بھتہ خوروں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت حسن عرف بیلچہ اور تنویر عرف تیتر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا اور زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سولجر بازار اور جمشید ٹاؤن میں بھتہ خوری میں ملوث تھے، ملزمان کاروباری مراکز، دکانداروں، بلڈرز اور ریسٹورینٹس سے بھتہ لیتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ نہ دینے پر فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث رہے، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 300 سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث تھے







