
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، بالائی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
وادی نیلم، سدھنوتی، باغ، ہٹیاں بالا، اٹھ مقام ، اپر نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
شدید برفباری کے باعث ضلع حویلی کی حدود میں ایمبولینس سمیت 25 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں۔ پاک فوج نے 32 مسافروں کو ریسکیو کرلیا ۔ایمبولینس میں موجود 2 میتیں بھی نکال لی گئیں ۔ گاڑیوں میں 100کے قریب افراد سوار تھے ۔
مظفرآباد میں کئی سالوں کے بعد برف باری ہوئی، وادی نیلم میں شدید برف باری سے 3 مکانات گر گئے۔
برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، متعدد علاقوں میں پولز گرنے کے واقعات ہوئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے







