
لاہور ٟ سپورٹس رپورٹرٞپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا وہ شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملاتا جس پر ٹیکسی ڈرائیور کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔





