تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے، تحقیقات کر رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر جنوبی

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں، تحقیقات سے متعلق مختلف لوگوں کے بیانات لیے گئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، پوری عمارت کو ایک بار پھر سرچ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے

جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ ملبے کے باعث عمارت کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جاسکتی، ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصے میں سرچنگ کا عمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازا سے 55 سے 60 کے قریب لاشیں مل گئی ہیں، لاشوں اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل لیے جا رہے ہیں، چند اعضاء ایسے ہیں جن کا ڈی این اے مشکل ہے۔

جواب دیں

Back to top button