تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے 18 ویں ترمیم سے متعلق بیان پر ناراض، حکومت سے وضاحت مانگ لی

پیپلزپارٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے 18 ویں ترمیم سے متعلق بیان پر حکومت سے وضاحت مانگ لی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر بات کی اور ساتھ 18 ویں ترمیم لے آئے، (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر کے بیان کو ہم حکومت کا پالیسی بیان سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ بہت تجربے کیےگئے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، وفاق سے درخواست ہے تجربہ کرنا بند کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی ہے، سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں، کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button