تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

سانحۂ گل پلازا میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

گل پلازا آتشزدگی میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

گل پلازا میں لگنے والی خوفناک آگ نے درجنوں خاندانوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

تلاش کے عمل میں ملنے والی حالیہ 3 لاشوں کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی ہے، دیگر جاں بحق افراد میں کاشف،عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی، تنویر شامل ہیں، اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق 29 افراد کی میتیں سول اسپتال لائی گئیں ہیں، جن میں سے 17 لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ میتوں کو ایدھی سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازا عمارت سے ایک اور شخص کے جسم کے کچھ حصے ملے ہیں، عمارت کے ملبے سے اب تک 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button