تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی میں آگ لگنے کا واقعہ ہمارے نظام کی تباہی کی نشانی ہے ، وزیرِ دفاع

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کراچی میں آگ لگنے کا واقعہ ہمارے نظام کی تباہی کی نشانی ہے، ملک میں عوام کو مضبوط کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے، ملک میں ایک جیسا نظامِ تعلیم اور مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ایک ایسا مضبوط لوکل گورنمنٹ نظام قائم ہو تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نظامِ تعلیم ہونا چاہیے کہ وفاق سمیت صوبوں کو بھی نئی نسل پہچانے، یکساں نظامِ تعلیم ایک قوم بناتا ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اب ایسا نظام بننا چاہیے کہ صوبے سے تحصیل اور وارڈ کی سطح تک اختیارات منتقل ہوں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آخر میں وزارت دفاع کی فائر بریگیڈ ہی آگ بجھانے کے لیے آئے گی

جواب دیں

Back to top button