تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شمالی کوریا: نائب وزیراعظم برطرف، کم جونگ اُن کی نااہل حکام کی سرِعام سرزنش

شمالی کوریا کے مرکزی رہنما کم جونگ اُن نے معاشی پالیسی کے ذمہ دار نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو عہدے سے برطرف کر دیا اور حکومتی منصوبوں میں تاخیر پر پارٹی حکام کی سرِ عام سخت سرزنش کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق کم جونگ اُن نے ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو ’موقع پر ہی‘ برطرف کر دیا۔

کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ یانگ سنگ ہو اہم ذمہ داریوں کے اہل نہیں تھے اور ان کی تقرری ’غلط فیصلہ‘ ثابت ہوا ہے۔

کم جونگ اُن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’گاڑی کھینچنے کے لیے بیل چاہیے، بکری نہیں،‘ اور نااہل تقرریوں پر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

کم جونگ اُن نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ دار حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کی وجہ سے منصوبے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بعض پارٹی ارکان کو ’مایوسی، غیر ذمہ داری اور سُستی‘ کا عادی بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی اپنے نویں پارٹی کانگریس کے اعلان کی تیاری کر رہی ہے جس میں اہم قومی پالیسیوں کا اعلان بھی متوقع ہے

جواب دیں

Back to top button