
کیرالہ کے ضلع کولم میں سپورٹس اتھارٹی انڈیا (سائی) کے ٹریننگ سینٹر میں جمعرات کی صبح دو زیرِ تربیت کھلاڑی مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی ایک کھلاڑی 17 سال کی تھیں جو ایتھلیٹکس کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور کوژیکوڈ کی رہائشی تھیں۔ وہ بارہویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ دوسری کھلاڑی 15 سال کی تھیں جو کبڈی کی تربیت لے رہی تھیں اور ترواننت پورم میں دسویں جماعت کی طالبہ تھیں۔
ابتدائی طور پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی موت خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی ہلاک کی خبر اُس وقت سامنے آئی کہ جب وہ دونوں صبح پانچ بجے ہونے والی ٹریننگ میں شریک نہ ہوئیں۔ دونوں کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا تھا، تاہم بدھ کی رات 15 سالہ کھلاڑی نے 17 سالہ کھلاڑی کے کمرے میں رات گُزارنے کے لیے قیام کیا تھا۔
پولیس کمشنر کرن نارائنن نے بتایا کہ کمرہ کھولنے پر ایک سوسائیڈ نوٹ ملا، جس میں صرف اپنی جان لینے پر معافی مانگی گئی تھی، تاہم کوئی واضح وجہ درج نہیں تھی







