
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کے اعلیٰ عہدیدار کا رد عمل سامنے آگیا۔
ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایرانی عوام کا قاتل قرار دیدیا
ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا یہ بیان امریکی صدر کے پیغام کے بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکساتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو قاتلوں کے نام محفوظ کرنےکا بھی کہا تھا







