تازہ ترینخبریںپاکستان

خوشیاں سوگ میں بدل گئیں ، گیس لیکج دھماکے سے دلہا ، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

جی سیون ٹو آبپارہ میں گیس لیکج دھما کے میں جانیں گنوانے والے 5 افراد کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دلہا شہریار،دلہن مہک اور دلہا کی والدہ سمیت ایک ہی خاندان کے5 افرادسپردخاک کردیے گئے جب کہ 2 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

حادثے میں مجموعی طورپر8 اموات ہوئیں جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9 افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا شادی کی تقریب والے گھر کے پڑوس میں ہوا ، زوردار دھماکے سے 4 گھر تباہ ہوئے اور شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئيں۔

جواب دیں

Back to top button