تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں خود کو وینزویلا کا ’Acting President‘ یعنی کہ عبوری صدر قرار دے دیا۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’دی ٹروتھ‘ پر شیئر کی گئی جس میں ایک ترمیم شدہ تصویر شامل ہے۔

یہ تصویر ویکیپیڈیا طرز کے صفحے کی شکل میں ہے جس پر ٹرمپ کا سرکاری پورٹریٹ اور ’Incumbent January 2026‘ درج ہے۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرکے نیویارک منتقل کیا جہاں ان پر منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویکیپیڈیا یا کسی بین الاقوامی ادارے نے ٹرمپ کے اس دعوے کو تسلیم یا اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کی عبوری صدر کا حلف اٹھانے والی ڈیلسی روڈریگیز نے امریکا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے ’دی ٹروتھ‘ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکا عارضی طور پر وینزویلا کی نگرانی کرے گا اور سیکیورٹی اور تیل کی پیداوار کو منظم کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button