
لاہور()ایچ بی ایل پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کے آنر حمزہ مجید نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون میں کامیابی حاصل کرنا ہمارا اولین ٹارگٹ ہے۔ بہترین ٹیم تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ میں انفراسٹرکچر کی بحالی ہمارا ہدف ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے ہی پلان تھا کہ پنجاب کی دوٹیموں میں سے ہی کوئی نام رکھیں گے اسی لیے ٹیم کا نام سیالکوٹ کے نام سے رکھا ہے۔ ٹیم کا نام سیالکوٹ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ ہیں ہم اقبال کو بھول گئے ہیں ہم اقبال کا سیالکوٹ اور پاکستان اجاگر کریں گے۔ہماری ٹیم نے سیالکوٹ کادورہ بھی کیا لوگوں سے ملے تو وہاں لوگوں کا بڑا جوش وخروش دیکھا ہے ،، حمزہ مجید کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم سیالکوٹ کے مقامی ٹیلنٹ کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام تر ممکن اقدامات کریں گے۔ حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ
ہم اپنی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اگلے ہفتہ تک ٹیم کا نام وغیرہ سامنے لے آئیں گے،،حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ہم پوری پلاننگ کے ساتھ آئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ انفرا سٹرکچر کو بہتر کریں اور بزنس پلان کے ساتھ آئے ہیں ،، آسٹریلیا سے چھ سات کرکٹرز کے ساتھ رابطہ ہے، تین چار کھلاڑی تو لائیں گے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ سیالکوٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی شامل کریں گے،، کوچنگ سٹاف کے حوالے سے حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ مقامی کوچز ہماری اولین ترجیح ہوں گے تاہم اگر مقامی کوچز دستیاب نہ ہوئے تو پھر غیر ملکی کوچز کی طرف جائیں گے ۔،حمزہ مجید نے کہا کہ میری پہلی ترجیح قومی کھلاڑی ہوں گے، اس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر دیگر کھلاڑی بھی لائیں گے،،ہمارےبملک میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ٹیپ بال کا بھی جنون ہے ہماری کوشش ہو گی ان کے لئے بھی کام کریں گے،،ہوم گراؤنڈ کے حوالے سے حمزہ مجید نے کہا کہ پی سی بی نے ہمیں فیصل آباد سٹیڈیم کی بھی آفر کی ہے تاہم ہمارا سب سے پہلا کام ہے کہ ہوم گراؤنڈ سیالکوٹ میں بنائیں اور اگلے دس دن میں ہائی پرفارمنس سنٹر پر کام شروع کر دیں گے،،انہوں نے کہا کہ ہم سیالکوٹ سے منسلک ظہیر عباس سمیت تمام کھلاڑیوں کو عزت دیتے ہوئے ہم میرٹ پر کوچز اور کپتان لیں گے، پہلی ترجیح مقامی تاہم آسٹریلیئن ماہرین سے بھی مستفید ہوں گے،، حمزہ مجید نے کہا کہ ہم وہ کرنے جا رہے ہیں جو پہلے پاکستان میں کبھی نہیں ہوا ہو گا،، ہم پی ایس ایل مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔حمزہ مجید نے کہا کہ میں کسی ذاتی پسند یا ناپسند کی بناد پر نہیں بلکہ جیت کے لئے تمام کھلاڑی میرٹ پر لیں گے۔







