تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

’ایرانی عوام کی پکار سننے کی ضرورت ہے ، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ایرانی ریاست کی جانب سے ’مظاہرین کو ہلاک کرنے، تشدد کے استعمال، گرفتاریوں اور اپنی ہی عوام کو ڈرانے کے لیے مختلف حربوں‘ کے استعمال کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ان کا ملک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مارک کارنی کا کہنا ہے کہ ’ہم ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں، جن کی پکار سننے کی ضرورت ہے۔

 

ایرانی عوام آزادی اور وقار کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button