تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکی مداخلت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ ایران میں فوج اتارے گا ، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔

 

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنے عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنانہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پرلوگ قابض ہیں۔۔

جواب دیں

Back to top button