تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا ، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

 

عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔

 

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

 

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

 

واضح رہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

جواب دیں

Back to top button