تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

6 جنوری کو گوجرانوالہ میں ہونے والا رستم پاکستان دنگل منسوخ

لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞ16 جنوری کو گوجرانوالہ میں ہونے والا رستم پاکستان دنگل منسوخ کردیا گیا ۔ مشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے پہلوانوں سے میٹنگ کے بعد دنگل منسوخی کا اعلان کیا۔رستم پاکستان دنگل کا فائنل عدنان پہلوان اور گلزار پہلوان کے درمیان ہونا تھا۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے پہلوان آصف مو چی اور پہلوانوں نے کمشنر گوجرانوالہ کو دنگل منسوخی کی درخواست دی تھی۔کمشنر گوجرانوالہ نے ریسلنگ فیڈریشن اور دیگر پہلوانوں کو بلا رکھا تھا۔ دونوں گروپوں کی جانب سے کوئی لائحہ عمل طے نہ ہونے پر کمشنر گوجرانوالہ نے دنگل منسوخ کر دیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ رستم پاکستان دنگل سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اس کا فیصلہ کرنا ہے۔گوجرانوالہ میں اب اس مہینے کے آخر میں کمشنر کپ کے نام سے بڑے دنگل کا انعقاد ہوگا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری انعام پہلوان نے کہا دنگل کے منسوخ ہونے سے پہلوان مایوسی کا شکار ہیں۔گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار رستم پاکستان کو دنگل ہونے جا رہا تھا جو کہ چند نادان دوستوں کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔جلد پاکستان ریسلنگ فیڈریشن رستم پاکستان دنگل کی تاریخ کا اعلان کریگی۔

جواب دیں

Back to top button