تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جھنگ : امتحان سنٹرز میں نقل کا بازار گرم ، ہزار ، ہزار روپے میں پریکٹیکل کاپیاں فروخت

محمد عبدالرحمٰن ارشد :

جھنگ : پاکستان کے تعلیمی اداروں کا حال ہم سب ہی کے سامنے ہے ، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستانی تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کا حال خستہ تر ہے ۔

تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کی مینجمنٹ کا حال تو پہلے ہی خستہ تھا لیکن اب کی دفعہ امتحان سنٹرز کی انتظامیہ نے بھی اپنے ہاتھ کرپشن کی مہندی سے رنگ لیے ہیں۔

امتحان سنٹرز کی انتظامیہ سر پرستی میں ایگزیمنیشن سنٹر میں کھلے عام طلباء کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ایک فارمیسی کے طالب علم نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایا کہ آج جب وہ امتحان دینے گیا تو اس نے ایک عجیب و غریب منظر دیکھا ۔

اس کا بتانا تھا کہ ہر طالب علم دوسرے سے کھلے عام نقل مار رہا ہے جبکہ نگران ان کے پاس موجود تھے ۔

طالب علم نے بتایا کہ امتحان کے بعد اسکو پاس ہونے کے لیے پریکٹیکل کاپی چاہیے تھی جو کہ اس کے پاس موجود نہیں تھی۔

طالب علم نے بتایا کہ چند طلباء ہزار ، ہزار روپے کے عوض نگران سے کسی دوسرے طالب علم کی جمع کروائی کی پریکٹیکل کاپیاں خرید رہے ہیں تو اس نے بھی نگران کو 1000 روپے دے کر پریکٹیکل کاپی حاصل کی ۔

طالب علم نے بتایا کہ کی پہلے پہل اس نے پریکٹیکل کاپی فری میں اٹھانے کی کوشش کی تو نگران کی جانب سے کہا گیا کہ اگر تمھیں پریکٹیکل کاپی چاہیے تو ہزار روپے دینے ہوں گے ۔

جواب دیں

Back to top button