
پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کی شمولیت کے بعد دونوں شہروں کے عوام پُرجوش ہیں۔
اس حوالے سے دونوں شہروں کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ لیگ میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نمائندگی سے اب پی ایس ایل دیکھنے میں اور زیادہ مزہ آئے گا۔
حیدرآباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیم کے آنے سے اچھا محسوس ہو رہا ہے اور پی ایس ایل دیکھنے میں اب پہلے سے زیادہ مزہ آئے گا۔
ایک شہری نے کہا کہ امید ہے حیدرآباد سے بھی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب سیالکوٹ کے شہری کا کہنا ہے کہ بہت خوشی ہوئی، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
ایک شہری نے کہا کہ اب سیالکوٹ کا نام مزید روشن ہوگا۔







